سرینگر //حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی کو ضروری طبی جانچ کیلئے دوبارہ میڈیکل انسٹی چیوٹ (سکمز) میں داخل کیا گیا ہے جہاںپیس میکر تبدیل کرنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت والے وارڑ میں رکھا گیا ۔ گیلانی کو سنیچر کے روزضروری طبی جانچ کیلئے میڈیکل انسٹچوٹ میں داخل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر نثار ترمبو کی سربراہی میںمعالجین کی ٹیم نے گیلانی کے پیس میکرکا جنریٹر تبدیل کرنے کے بعد اْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہے۔خیال رہے گیلانی کو گزشتہ دنوں بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ بزرگ لیڈر کی حالت ڈاکٹروں نے مستحکم قرار دی ہے۔