سید اعجاز
سرینگر// ملک کے معروف گیس چولہے اور گیس چمنی کے ساتھ ساتھ اشیاء بنانے والی کمپنی سن شائن کی جانب سے اتوار کو سرینگر میں ایک تقریب کے دوران کئی نئے’’ پریمیم ‘‘پروکٹس کو بازار میں متعارف کیا گیا۔ کمپنی کے جنرل منیجرجتندر سنگھ ٹامر نے بتایا کہ کمپنی نے سال1978سے ایک نام اور پہنچان بنائی اور لوگوں کا بھروسہ جیتا ہے ۔ کمپنی کے سرینگر کے سٹاککسٹ طاریق احمد پانپوری جو نیو ڈائمنڈ انٹر پرائزز کے مالک بھی ہیں نے بتایاکہ Sunshineایک بھروسہ مند کمپنی ہے اور اسکے پروڈکٹ بھی میعاری ہوتے ہیں جس کی وجہ سے گاہکوں کو بھی فائدہ ملتا ہے ۔طاریق احمد نے بتایا وارنٹی کے ساتھ ساتھ چیزیں آسانی کے ساتھ بازار میں دستیاب ہوں گے ۔