راجوری //راجوری کے سندر بنی علاقے میں ایک کچا رہائشی مکان کو رسوئی گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجہ سے نقصان پہنچاہے ۔یہ واقعہ پراٹ گائوں میں پیش آیا جس کی وجہ سے سبھاش چندر ولد سیتا رام ساکن پراٹ سندر بنی کے مکان کو نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کی صبح سلینڈر گیس دھماکہ ہواجس کے بعد مکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے نقصان پہنچاہے ۔ البتہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔