جموں//یوگینڈاکالج آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی نے گلوبل ہیلپنگ ہینڈ اورالکھ صاحب ٹرسٹ جموں کے اشتراک سے ’’گیان کاابھیشک ‘‘ کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلہ کاانعقاد کیاجس میں مختلف سٹریموں وسمسٹروں کے طلباء کے لگ بھگ ساٹھ طلباء نے حصہ لیا۔ اس دوران طلباء کوتین مختلف موضوع ’’گریٹ رولرس آف جے اینڈکے ۔ریولیوشن اِن جے اینڈکے اینڈگاڈس روپ بھوانی ‘‘ دیئے گئے تھے جس کیلئے ایک گھنٹے کاوقت دیاگیاتھا۔اس دوران مقابلے کی مجموعی نگرانی ڈاکٹراروند دیواگن ، ڈائریکٹریوگنڈاکالج آف انجینئر اینڈٹیکناجی اوران کے ٹیم ممبران ڈاکٹرسندیپ ملک اورانجینئر بی آرورما چیف کوآرڈی نیٹر کررہے تھے ۔ ڈائریکٹرنے کہاکہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے طلباء کی صلاحیتوں کوجلاملتی ہے۔ اس دوران پروگرام کو آرتی ٹکو کوآرڈی نیٹر کلچرل کلب سپائس نے ترتیب دیاتھا۔