گیارہ بار نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پلوامہ کے جاں بحق جنگجو سپرد لحد

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو ہزاروں لوگوں نے اُن دو مقامی جنگجوئوں کی آخری رسومات میں حصہ لیا جنہیں آج صبح فورسز نے دربگام میں ایک معرکہ آرائی کے دوارن جاں بحق کیا ۔

جاں بحق جنگجوئوں کے آبائی گائوں، دربگام اور آی ہل میں آس پاس کے ہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے جنہوں نے اُن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

عینی شاہدین کے مطابق شاہد احمد بابا اور عنایت احمد نامی مذکورہ دو جاں بحق جنگجوئوں کو گیارہ بار نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد لحد کیا گیا۔

مذکورہ جنگجوئوں کی آخری رسومات میں بعض علیحدگی لیڈران نے بھی حصہ لیا اور عوام سے خطابات بھی کئے۔