Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

گھر پہنچنے کی کوشش میں پہاڑ سے لڑھک کر3 مزدورلقمہ اجل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
بانہال // لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرینگر میں کام کرنے والے بانہال کے 3 جواں سال مزدور اسوقت المناک حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے جب جواہر ٹنل پار کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد وہ منگل اور بدھ کی رات پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کو پارکرنے کے دوران ایک پہاڑی سے پھسل گئے ۔ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے بانہال ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے۔ یہ مزدور سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں روزگار کما رہے تھے اور لاک ڈاؤن کے بعد گھر آنے کی کوشش میں لگ گئے تاہم شاہراہ پر سختی سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہوں نے ویری ناگ کپرن کے پہاڑی راستے سے اپنے گاؤںہنجہال پہنچنے کی کوشش کی لیکن راستے میں ہی وہ موت کا شکار ہوگئے ۔اس حادثے میں زخمی ہوئے 18سالہ طالب علم سے مزدور بنے پرویز احمد درابو کے والد عبدالمجید نے کشمیر عظمیٰ کوبتایاکہ پچھلے کئی روز سے جواہر ٹنل پر دو بار اجازت نہ ملنے کے بعد ہنجہال ، بانہال کے7مزدوروں نے کپرن، ویری ناگ کی پہاڑیوں سے بانہال اپنے گھر پہنچنے کا سفر شروع کیا اور منگل کی رات راستہ بھٹکنے کے بعد بیس سے تیس سال کی عمر کے 3 مزدور ایک برفیلے گلیشیر سے پھسل کر موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ ایک معجزاتی طور بچ نکلا اور زیر علاج ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ان کے 3 مزدور ساتھی اسی راستے سے اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن دیگر چار افراد کے گھر نہ پہنچنے کے بعد بدھ کی صبح متفکر گاؤں والوں نے پولیس ، فوج اور بانہال کے درجنوں رضاکاروں کی مدد سے  بچاؤ کارروائیوں کا آغاز کرکے اونچی پہاڑی کے برفانی گلیشیر سے 3 لاشوں کو برآمد کیا جبکہ اٹھارہ سالہ پرویز احمد درابو ساکن بڈگام بانہال کو زخمی حالت میں بانہال ہسپتال پہنچایا گیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منگل کو جواہر ٹنل پر پولیس کی طرف سے نہ چھوڑنے اور واپس دھکیلنے کے بعد یہ ساتوں مزدور ویری ناگ ذگ سے ویری ناگ کپرن پہنچے اور کپرن اور ہالسی ڈار کے علاقے میں کووڈڈ 10 کے خوف کے پیش نظر لوگوں نے انہیں ٹھہرنے کی جگہ نہ دی اور وہ منگل کی دوپہر بعد پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رات کے ایک بجے تک گھر والوں کے ساتھ فون پر رابطے میں تھے۔۔پولیس نے اس المناک حادثے میں مرنے والوں کی شناخت غلام محی الدین ولد عبد الرحمن درابو ساکنہ ہنجہال، ریاض احمد درابو ولد محمد رمضان اور زبیر احمد ولد محمد شفیع ساکنان بڈگام ہنجہال بانہال کے طور پر کی ہے۔ 
 

جموں سرینگر شاہراہ چھٹے روزبھی بند

محمد تسکین
 
بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدھ کو چھٹے روز بھی بند رہی اور ڈھلواس کے مقام شاہراہ کی عارضی بحالی کیلئے تعمیراتی کمپنیوں کی مشینری دن رات کام پر لگی ہوئی ہے۔ رام بن میں ٹریفک حکام کو امید ہے کہ بدھ رات دیر تک شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی اور کشمیر کی طرف آنے والی مال بردار گاڑیوں اور ٹینکروں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ ناشری ٹنل اور رامسو کے درمیان چھ روز سے شاہراھ کے بند ہونے کی وجہ سے دوہزار سے زائد مال بردار ٹرک ناشری ٹنل کے آرپار درماندہ ہوگئی ہیں جبکہ مسافر گاڑیوں سمیت دیگر کسی بھی قسم کے ٹریفک کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔ رام بن بانہال سیکٹر کو منگل کی شام بحال کیا گیا تاہم  مجموعی طور پر شاہراہ جمعہ سے بند ہے۔ 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کامیاب رہا | ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?