جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے گھرانہ ویٹ لینڈ کا دورہ کیا اور علاقے میں اُٹھائے جانے والے تحفظی اقدامات کا معائینہ کیا۔گھرانہ کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کے طور پر نوٹیفائیڈ کیا گیا ہے ۔ویٹ لینڈ کو اہم برڈ ائیریا ( آئی بی اے ) کے طور پر بھی نامز د کیا گیا ہے ۔ سرما کے دوران ہزاروں مائیگرنٹ پرندے وسطی ایشیا سے ویٹ لینڈ علاقوں کا رُخ کرتے ہیں ۔ ویٹ لینڈ میں مائیگرنٹ اہم پرندے بار ہیڈ ڈگیز ، کامن ٹیل ، کوٹ ،اونی گردن والے سارس ، ملا ارڈ ، پن ٹیل ، گڈ وال وغیر ہ ہیں۔اِس کے علاوہ مختلف قسم کے غیر مائیگرنٹ پرندے بھی اِس علاقے میں آباد ہیں ۔ گھرانہ علاقے میں پرندوں کی تقریباً 150اَقسام کی اطلاع ملی ہے۔چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر اراضی کے حصول کے لئے ریونیو اتھارٹیوں کے پاس 11.70 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں تاکہ علاقے میں مختلف ترقیاتی ، تحفظ اور بیداری کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ نے گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کے لئے ایک جامع پانچ سالہ اِنتظامی منصوبہ تیار کیا ہے۔اِس منصوبے میں پارکنگ سہولیات کے ساتھ مناسب اپروچ روڈ ، ویٹ لینڈ کی بنڈنگ ، ویو پوائنٹس بنانا ، سلوس گیٹس کی تنصیب ، فضلہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام ، ڈی سلٹنگ اور ڈی ویڈنگ کے ذریعے رہائش گاہ میں بہتری ، مہمانوں کی سہولیات ، مقامی نوجوانوں کی تربیت کا تصور کیا گیا ہے ۔ اس منصوبے میں پارکنگ کی سہولیات کے ساتھ مناسب اپروچ روڈ، ویٹ لینڈ کی بنڈنگ، ویو پوائنٹس بنانا، سلوس گیٹس کی تنصیب، فضلہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام، ڈی سلٹنگ اور ڈی ویڈنگ کے ذریعے رہائش گاہ میں بہتری، مہمانوں کی سہولیات، ایکو گائیڈ اور بیداری پروگراموں کے طو رپرمقامی نوجوانوں کی تربیت شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ ریونیو اتھارٹیوں کے ساتھ حد بندی کی گئی اراضی پر قبضہ کرنے کے لئے فالو اَپ کریں تاکہ اِنتظامی منصوبے کے مطابق مختلف ترقیاتی اور تحفظ کے کام کو شروع کیا جاسکے۔سنجیو ورما نے ویڈیو کلپس بنانے اور دیگر تشہیراتی مواد کے ذریعہ گھرانہ ویٹ لینڈ کو اُجاگر کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ریجنل وائلڈ لائف وارڈن ڈاکٹر کمار ایم اور وائلڈ لائف وارڈن جموں انیل اتری اور وائلڈ لائف پروٹیکشن کے عملے نے کمشنر سیکرٹری کے ساتھ ملاقات کی۔