کنگن//گگن گیر سونہ مرگ میں کاہچرائی پرغیر قانونی طور تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔مقامی لوگوںنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی خوبصورتی کو نقصان پہنچانے میں اب کوئی کسر نہیں چھوڑی جاری ہے۔ اس دوران محکمہ فلڈ کنٹرول کے ایک افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز کاہچرائی پر تعمیر کئے گئے ڈھانچے کو منہدم کیاتھا لیکن مفاد خصوصی رکھنے والے افراد نے راتوں رات دوبارہ کام شروع کیاتھا۔یہ غیر قانونی کام محکمہ فلڈ کنٹرول کی حدود میں ہی آتا ہے۔محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اُن کے بیشتر ملازمین بالہ تل یاترا ڈیوٹی پر ہیں جس کی وجہ سے مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر ناجائز تعمیرات و تجاوزات کا سلسلہ شروع کرچکے ہیں۔