کنگن// سرینگر لیہ شاہراہ پر گنگن گیر کے مقام پر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2007 میں ایک بیت الخلاء تعمیر کیا تھاجو بیکار پڑا ہے۔ 2015 میں اس بیت الخلاء کو نقصان پہنچا لیکن چار سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں سیاحوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ سرینگر لیہ شاہراہ پر ہی واقع تحصیل گنڈ میں بلاک ڈیولپمنٹ کی طرف سے پانچ برس قبل ایک اوربیت الخلاء تعمیر کیا گیا لیکن آج تک اس کیلئے پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی اور نتیجتاً استعمال نہ کرنے کی وجہ سے یہ بیت الخلاء اب خستہ ہو چکا ہے۔