سرینگر //’’عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس‘‘نے 21 دسمبر کو جموں میں میٹنگ طلب کی ہے۔جموں میں میٹنگ منعقد کرنے کا مقصد دلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات اور حزب اختلاف کی جماعتوں تک رسائی حاصل کرکے دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے ایک منظم حکمت عملی مرتب دیناہے۔ اجلاس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا اور میٹنگ میں تمام ممبران کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ممبر حسنین مسعودی نے کہا کہ انہوں نے 21 دسمبر کو جموں میں ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے حوالے سے نئی دلی میں سول سوسائٹی کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں تک رسائی حاصل کرنے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس بیچ نیشنل کانفرنس ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمنٹ ، جوحد بندی کمیشن کے رکن ہیں، 20دسمبر کو ممکنہ طور پر کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
گپکار الائنس کا جموں میں اجلاس طلب
