گول//گول بازا رمیں ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان ،ایڈیشنل ایس پی سمت رجنی شرما کی ہدایت پر ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کی نگرانی میں ایک مہم چلائی جس دوران بازار میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹایا گیا اور ڈرائیوروں و مالکان گاڑیوں کو ہدایت دی گئی کہ بازار میں گاڑی نہ کھڑی کی جائے ۔ ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلسل اسطرح کی شکایتیں موصول ہو رہی تھیں جہاں اک طرف سے بازار میں نا جائز طور پر گاڑیاں کھڑی کی جا رہی ہیں وہیں دوسری جانب اور لوڈنگ ، ڈرائیوروں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصولنے جیسے شکایت موصول ہو رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ19پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر بھی کئی مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے ڈروائیورں سے کہا کہ گاڑی چلاتے وقت سیل فون کا استعمال نہ کریں ، سیٹ بیلٹ پہن کر رکھیں اور ہلمٹ بغیر کوئی گاڑی نہ چلائیں ۔ انہو ں نے سو سائٹی اور میڈیا برادری سے بھی اپیل کہ کہ وہ عوام یہ پیغام دیں کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل ہیں تا کہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔اس دوران عام لوگوں نے پولیس کی جانب سے بازار میں کھڑی نا جائز طور پر گاڑیوں کو یہاں سے ہٹانے ، زیادہ کرایہ وصولنے و دیگر مسائل کی طرف پولیس کی توجہ پر ان کی سراہنا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس آئندہ بھی اسی طرح سے عوامی شکایات کا اذالہ کرتی رہے گی ۔
گُول پولیس کی ٹریفک خلاف ورزیوںکیخلاف مہم
