عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ہندوستان کے سب سے بڑے کوئیک سروس ریسٹورنٹ (QSR) چین Domino’s نے پیر کو ملک میں اپنا 2000 واں اسٹور کھولنے کا اعلان کیا۔ برانڈ نے یہ خوشی گوگجی باغ سرینگر سمیت ملک بھر میں اپنے سات نئے اسٹورز کھول کر منایا۔ ڈومینوز پیزا انڈیا نے 1996 میں نئی دہلی میں اپنا پہلا اسٹور کھولااور آج 421 شہروں میں پھیلے ہوئے 2000 اسٹوروں کے ذریعے سالانہ 200 ملین سے زیادہ پیزا پیش کیے جاتے ہیں۔ڈومینوز پیزا انکارپوریٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدرانٹرنیشنل آرتھر پیٹرک ڈی ایلیا نے کہا’’ڈومینوز انٹرنیشنل کی جانب سے میں 2000 اسٹورز کے اس ناقابل یقین سنگ میل کے لیے پوری ڈومینوز انڈیا ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈومینوز انڈیا نے ‘سب سے بڑے پیزا باکس نمبر’ کے لیے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے ایک باوقار ایوارڈ بھی جیتا ۔پیزا شائقین کیلئے Domino’s نے10 سے 13جون تک دیگر پیشکش کے ساتھ ساتھ 2000 سے زیادہ کے آرڈر پر 50 فیصدرعایت کا اعلان کیا ہے ۔