گول ہسپتال کے سامنے ایچ ڈی ایف عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

گول// سب ضلع ہسپتال گول کے ایچ ڈی ایف عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج ہوا جس میں تمام عارضی ملازمین نے حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں مہینوں سے اجرت سے محروم رکھاگیااورانہیں مستقل بھی نہیں کیاجا رہا ہے جس وجہ سے انکامستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے ۔ان ملازمین کاکہناہے کہ اگرچہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں قلیل مشاہرہ دیاجارہاتھا لیکن کووڈ کی وجہ سے ہسپتال میں بہت کم لوگوں کا آنا جانا رہاجس وجہ سے ان کی تنخواہ بھی پوری نہیں ہو پاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں اور حال ہی میں ایک ڈرائیور کو حادثہ پیش آیا لیکن محکمہ کی جانب سے ایک روپے بھی کوئی امداد نہیں مل جو کسی افسوس سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ہسپتال میں چند عارضی ملازمین کا خرچہ نہ نکلنا کسی افسوس سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی عارضی ملازمین کے لئے اگر سرکار کے پاس رقوم ہے تو ہمارے لئے کیوں نہیں ۔ عارضی ملازمین نے گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے حق میں ریلیف فراہم کیاجائے۔وہیں اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ نے جب بی ایم او گول ڈاکٹربشیراحمدتراگوال سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے سرے سے کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔