گول//علاقہ بھیمداسہ میں گزشتہ روز سے کمپارٹ نمبر11میں شدید آگ کی وجہ سے سرسبز سونا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے جس وجہ سے چھوٹے چھوٹے بوٹے بھی اس آگ سے تباہ ہو گئے ہیں ۔اگر چہ مقامی لوگوں نے اس آگ کو بجھانے میں کافی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ بھیمداسہ کے بنز علاقہ کے جنگل میں کل بارہ بجے کے قریب اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے اناً فاناً سر سبز درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور آگ نے کافی بھیانک صورت اختیار کی ۔ اس آگ کو بجھانے میں قریباً تیس مقامی لوگ مشغول تھے لیکن وہ اس میں ناکام ہوئے اور رات بھر آگ جاری تھی اور اس وقت شام تک آگ کی صورتحال جوں کی توں ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے لوگ بھی بھیمداسہ میں پہنچے ہیں لیکن ابھی تک وہ بھی اس آگ کو بجھانے نہیں گئے ہیں ۔ اس سر سبز سونے کو آگ سے بچانے کے لئے محکمہ کو سخت قدم اٹھانا چاہئے ۔ اس سے قبل بھی گول سب ڈویژن میں بہت ساری جگہوں پر آگ کی ہولناک وارداتوں میں سرسبز سونے کو کافی نقصان پہنچا ہے تا ہم ابھی تک بنز بھیمداسہ میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ۔محکمہ جنگلات کی ٹیم موقعہ پرپہنچی جنہوں نے آگ کوبجھاکر مزید نقصانات نہ ہونے دیا۔اس بات کی جانکاری فارسٹرنذیراحمدنائیک نے دی۔