گول کی پہاڑیوں پر ہلکی برف باری

گول// گزشتہ روز سے خطہ چناب کے ساتھ ساتھ گول میں بھی پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی اور میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے سردی پھر سے واپس لوٹ آئی ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے گول بازار میں رش میں کافی کمی واقع ہوئی اور آج پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر دور دراز علاقوں میں لوگوں کے ساتھ ساتھ پولنگ عملہ کو بھی کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑا۔ تاہم گول رام بن شاہراہ پر ٹریفک بدستور جاری رہا البتہ چھپرن نالہ میں ہمیشہ کی طرح لوگوںکو پانی اور پسی آنے کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔