گول کا نام مسخ کرنے اور بانٹنے کیخلاف کل جماعتی احتجاج

گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میںتمام سیاسی جموں کی جانب سے گول کو پہلے تقسیم در تقسیم کرنے اور بعد میں اس کے نام کو ہی مسخ کرنے کے نام پر زور دار احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں و سماجی تنظیموں نے اس احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا اور حدبندی کمیشن کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔ اس احتجاج میں ڈی ڈی سی چیئر پرسن ، بی ڈی سی چیر پرسن گول ، داڑم ، سنگلدان ، تمام سیاسی جماعتوں کانگریس ،نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی ، بھارتیہ جنتا پارٹی ، و تمام سرپنچوں ، پنچوں نے اس احتجاجی مظاہرے میں بھر پور حصہ لیا۔ اس موقعہ پر تمام مظاہرین نے حد بندی کمیشن کی مجوزہ ڈرافت سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے گول کو الگ اسمبلی حلقہ کی مانگ کی اور کہا کہ اگر ایسا بھی نہیں ہو سکتا کم سے کم گول کا نام مسخ نا کیا جائے اور پورے سب ڈویژن جس میں سنگلدان نیابت ،اندھ ، داڑم نیابت آتی ہیں ایک ہی حلقہ انتخاب کے ساتھ جوڑا جائے ۔ اگر رام بن کے ساتھ جوڑا جائے تو اس کا گول رام بن حلقہ انتخاب نام رکھا جائے اور اگر بانہال کے ساتھ جوڑا جائے تو کم سے کم گول بانہال اسمبلی حلقہ نام رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ گول کے نام کوجو مسخ کرنے کی سازشیں اب چلی جا رہی ہیں اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر تمام پی آر آئیز نے مطالبات نہ ماننے پر تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کی بھی دھمکی دی ۔وہیں اس موقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نوجوان مقامی لیڈر نے کہا کہ اگر گول کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیاتو ہم تمام بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداران پارٹی سے استعفیٰ دیں گے مقررین نے کہا کہ کل سے ہر پنچایت ، بلاک سطح پر احتجاجی مظاہرے شروع کئے جائیں گے۔سیاسی جماعتوں کے تمام پارٹی کے کارکنوں اور عام لوگوں سے احتجاج درج کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس ناانصافی کے خلاف آواز کو بلند کیا جاسکے۔