گول//پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی کی جانب سے آج ڈاک بنگلہ گول میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سب ڈویژن گول کے مسائل ابھارے گئے ۔ اس موقعہ پر بجلی ، پانی ، سڑک ، بازار کے مسائل بھی ابھارے گئے ۔ میٹنگ کے دوران پرتمولہ گھوڑا گلی میں نا صاف پانی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس موقعہ پر وہاں سے ایک وفد بھی آیا جنہوں نے بوتل میں گندہ پانی بھر کر لایا اور کہا کہ ہم لوگ یہاں پر یہی پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ میٹنگ کے دوران ضلع و سب ڈویژن کے متعلقہ آفیسران سے عوامی مسائل بارے ٹیلیفون پربات کی اور انہیں جلد از جلد حل کا مطالبہ کیاکے بعد ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ کے ساتھ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ بڑھتے منشیات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول نے لوگوں بالخصوص معزز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس لت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پولیس کا ساتھ دیں اور پولیس و عوام جب تک نہ ساتھ ہوں گے تب تک یہ جڑ سے ختم نہیں ہو سکتی ہے ۔ ایس ڈی پی او نے کہا ۔ اس موقعہ پر پیس اینڈ ویلفیئر نے کہا کہ پانچ تاریخ تک ایس ڈی ایم گول نے کہا کہ بجلی کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی اور باقی مسائل پر بھی اُن سے بات ہوئی ہے ۔ پیس اینڈ ویلفیئر نے کہا کہ اگر عوام کے مسائل انتظامیہ نے حل نہیں کئے تو ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوں گے ۔ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں گول کے عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ منشیات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور کہا کہ اس لعنت کو قابو پانے اور جڑ سے ختم کرنے کے لئے تمام لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور پولیس اور عوام کے مابین تال میل اہم ہے تب ہی یہ لعنتیں ختم ہو سکتی ہیں ۔