گول // گول میں محکمہ زراعت میں بطور جے ای او کام کر رہے فیروز الدین زوہد کی سبکدوشی پر ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام ہوا جس میں چیف ایگریکلچر آفیسر محمد فاروق بٹ بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس موقعہ پر سب ڈویژن گو ل کے محکمہ کے آفیسران کے علاوہ ملازمین ، معزز شہری ،سرپنچوں نے بڑھ چڑھ کر اس تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے فیروز الدین کی سبکدوشی پر جہاں ایک طرف سے خوشی کااظہار کیا وہیں دوسری جانب اس بات کابھی دکھ ہوا کہ فیروزن الدین زوہد جیسے آفیسر محکموں میں کبھی کبھار ہی پیدا ہوتے ہیں۔