گول//گول میں پیر کے روز ایس ڈی ایم گول غیاث الحق کے ہاتھوں بازار کے عقب میں مشہور طارق ریسٹورنٹ کا افتتاح ہوا جہاں گول کے معزز شہریوں کے علاوہ عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول نے طارق احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کو شوق ہونا چاہئے کہ اس طرح کے ریسٹورینٹ کھولیں تا کہ یہاں بیروزگار مقامی نوجوان اپنی روزی کما سکیں اور اس سے علاقے کی رونق بھی دوبالا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہوٹل گول سب ڈویژن میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے جو اس طرح کا یہ پہلا ہوٹل ہے ۔افتتاحی تقریب میں ایس ڈی ایم کے علاوہ پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول گلزارہ بیگم ، نائب تحصیلدار گول جاوید اقبال شان بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر عام لوگوں کے لئے مفت طعام کا بھی بہترین انتظام رکھا گیا تھا ۔ وہیں اس دوران ریاست کے مایہ ناز عالم دین مفتی فیض الوحید ، مفتی محمد عنایت اللہ القاسمی، مولانا نذیر احمد ، مفتی اعجاز احمد ، مفتی بشیر احمد ، مولانا جمال الدین ، مفتی محمد یوسف ، قاری گلزار احمد ، مفتی آفتاب احمد کے علاوہ دوسرے علماء کرام نے بھی یہاں حصہ لیا ۔ بعد دوپہر ایک دعائیہ مجلس اور واعظ کا بھی اہتمام ہوا اورمفتی فیض الوحید کی دعا سے یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔