گول//ضلع رام بن کے گول زون کے صدر مقام پر آج رہبرتعلیم فورم زون گول کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر فورم مشتاق احمد سہمت طلب کیا گیا۔ اجلاس میں زون گول کی رہبرتعلیم اساتذہ فورم کی ایگزیکٹو باڈی نے حصہ لیا۔ اجلاس میں تدریسی برادران سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جن اہم امورپر بات کی گئی جن میں رہبرتعلیم اساتذہ کو اساتذہ گریڈ 2 اور Tr. گریڈ 3rd میں داخل کریں۔ زیر التواء آر ای ٹی اساتذہ کو باقاعدہ بنانا۔رہبرتعلیم اساتذہ کے لئے تبادلہ پالیسی کا نفاذ۔ اساتذہ کی ترقی / سنیارٹی جو 2014 سے زیر التوا ہے وغیرہ مسائل زیرغورلائے گئے ۔ اس موقعہ پر رہبرتعلیم اساتذہ فورم زون گوم نے جموںو کشمیر یوٹی کے گورنر و سکریٹری اسکو ل ایجوکیشن سے استدعا کی کہ جلد از جلد ان کے زیر التواء مسائل کو حل کیاجائے ۔