گول// چنددن موسم میں آئی بہتری کے بعد منگل کی صبح گول و ملحقہ جات میں تازہ برف باری کا سلسلہ ہوگیا جس وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا اورساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں۔اس دوران بجلی گل ہوگئی جبکہ ٹریفک نظام بھی متاثر ہواکیونکہ بیشتر سڑکیں برف تلے دب گئی ہیںیا ان میں پھسلن پید اہواہے۔ گول مین بازار میں پانچ انچ کے قریب برف جمع ہوئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں اس سے زیادہ برف جمع ہے اوراسی طرح سے میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے ۔ لگا تار برف باری اور بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے رہائشی مکانات کو آئے روز نقصانات پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ گول کے داچھن علاقہ میں متعدد رہائشی مکانات جو پہلے سے ہی خطرے میں تھے ،میں دراڑیں پڑی ہیں ۔یہ دو کلو میٹر علاقہ دھنس رہاہے ۔ وہیں ششل اندھ روڈبھی کافی سڑک دھنس گئی ہے جس وجہ سے اس پر سفر نہیں کیاجاسکتا۔علاوہ ازیں گول رام بن شاہراہ گول سے لے کر رام بن تک کئی مقامات پر دھنس گئی اورمزید بارشیںہونے پر اس روڈ کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔