گول//تحصیل صدر مقام گول میں محکمہ مال کی جانب سے ”اپنی زمین اپنی نگرانی“کے تحت ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت تحصیلدار گول نثاق الفاروق گنائی نے کی جبکہ اس موقعہ پر بی ڈی سی چیئرپرسن شکیلہ بیگم،بلاک ڈولپمنٹ آفیسر گول صدام حسین ، نائب تحصیلدار گول اقبال احمد وانی ، نائب تحصیلدار گنڈی داڑم غلام نبی کے علاوہ محکمہ مال کے ملازمین و دوسرے شہری بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار نے زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سرکار نے تمام رینیو ریکارڈ کو آن لائن کیا ہے جس وجہ سے زمینداری کو کافی فائدہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب زمینداروں کو زیادہ مشکلات نہیں آئیں گیں کیونکہ وہ گھر بیٹھے رینیو ریکارڈ دیکھ سکتا ہے اور اپنی اراضی کے کاغذات دیکھ سکتا ہے اور ان کو پرنٹ نکال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے زمینداروں کو اپنا ریکارڈ ڈھونڈنے کے لئے یا کوئی کاغذات لینے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاڑنی پڑتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے ڈیجیٹل ہونے سے زمینداروں کو کافی مل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گول تحصیل میں ستر فیصد ریکارڈ ڈیجیٹل ہو گیا ہے باقی پر کام جاری ہے اور ایک ماہ تک وہ بھی مکمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو اگر کوئی پریشانی آتی ہو گی وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ۔
گول میں ’اپنی زمین اپنی نگرانی‘کے تحت جانکاری کیمپ کا اہتمام
