گول میں اب ہر سکول کو پائی کی سپلائی میسر ہو گی

گول آئندے آنے والے وقت میں ہر سکول ، ہر گھر نل لگائے جائےں گے اس طرح سے پینے کے پانی کی قلت کو قابو پایا جا سکے گا جس کے لئے ضلع رام بن میں 280کروڑ کا پروجیکٹ ہے جس کو دو سال کے اندر مکمل کرنا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار آج سب ڈویژن گول کے گراٹ موڑ پرائمری سکول پر پانی کی سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقعہ پر ڈی ڈی سی چیر پرسن ضلع رام بن ڈاکٹر شمشادہ شان نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکول، آنگن واڑی سینٹر ، مذہبی مقامات پہلی فرست میں ان جگہوں پر پانی کی سپلائی دی جائے گی ۔ گول سب ڈویژن میں 26سکول اور26آنگن واڑی سینٹر میں پائی کی سپلائی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر کو کنکشن دیا جائے گا لوگوں کو چاہئے کہ وہ صبر تحمل کا مظاہرہ کرے کیونکہ سرکار نے پہلے سکولوں ، آنگن واڑی اور مذہبی مقامات پر پانی کی سپلائی بحال کرنی ہے ۔ محکمہ جل شکتی کے آفیسران کی موجودگی میں ڈاکٹر شمشادہ شان نے پرائمری سکول گراٹ موڑ میں پانی کی سپلائی کی فراہمی کا افتتاح کیا اور اس موقعہ پر اے ای ای محکمہ جل شکتی ذاکر حسین ، بی ڈی سی چیر پرسن شکیلہ بیگم، سرپنچ پرتمولہ مشتاق احمد ، سرپنچ گول بی روشن دین لوہار ، کے علاوہ معزز شہری ، پنچ و دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔اس سے قبل ڈاکٹر شمشادہ شان نے مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شہری ناراض نہ ہوں کیونکہ سرکار ہر گھر کو پانی کی بہتر سپلائی دے گی اور اس کے لئے پورے جموںو کشمیر میں کام چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کا کام ہے کہ وہ ہر گھر ، سکول ، آنگن واڑی ، مذہبی مقامات تک بہتر پانی کی سپلائی فراہم کرنا ہے لیکن لوگوں و ذمہ دار وں کو چاہئے کہ وہ پانی کا صحیح استعمال کریں اور سپلائی کو کوئی نقصان نہ پہنچنے دیں تا کہ آنے والے وقت میں لوگوں کو بہتر پانی کی سپلائی ہو اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے ۔