گول//جموں ،سرینگر یا رام بن سے آنے والے تمام مسافر اُس وقت شدید پریشان ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ پر غم و غصے کا اظہار کیا جب وہ کونسی نالہ کے پاس پہنچے تو وہاں دیکھا کہ پل پر تعمیری کام لگا ہوا تھا اور گول صرف مقام یا خود ڈی سی آفس رام بن میترا کا سڑک رابطہ اس وجہ سے منقطع ہو گیا ۔ گول کو رام بن صدر مقام ، جموں اور سرینگر کے ساتھ جوڑنے والا میترا جھولا پل جو کافی عرصہ سے بیکار پڑا ہوا ہے یہاں پر صرف چھوٹی گاڑیوںکی آمد و رفت کو ہی بحال رکھا گیا ہے اور کبھار کبھار ان گاڑیوں کو بھی اس جھولا پل سے آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ جموں سے گول آنے والی گاڑی کرول پل کے مقام پر باہر سے ہی ایک راستہ براہ میترا گول آتا ہے جہاں سے اب یہ لوگ آتے تھے لیکن آج اس راستہ کو بھی بند کر کے لوگوں کو مزید مشکلات میں ڈالا گیا ہے ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں سے صبح آنے والے مسافروں نے کہاکہ انہیں گول پہنچنے کے لئے صبح جلدی کی لیکن انہیں کیا معلوم کہ آگے اُن کی گاڑی نہیں جا پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے لوگوں کو در در کی ٹھوکریں کھانے سے پہلے انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ اس پل پر تعمیری کام شروع کرنے سے پہلے لوگوں کو مطلع کرنا چاہئے تا کہ لوگ اسی طرح کا انتظام کریں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد متبادل راستہ ڈھونڈا جائے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔