گول//یہاں علاقہ دلواہ سے گزشتہ شب چوروں نے ایک ٹاٹا سومو کو اُڑا لیا اور صبح جب مالک گاڑی نے گھر کے سامنے روڈ پر اپنی گاڑی کو نہیں پایا تو انہوں نے کافی ڈھونڈی لیکن کسی بھی جگہ سے گاڑی نہیں ملی ۔محمدرمضان ولد محمد اسماعیل حجام ساکنہ دلواہ گول نے کہا کہ اُس کی ٹاٹا سومو زیر نمبرJK14A:9037جمعرات کی شب کو چوروں نے اڑا لیا اور کافی کوشش کے بعد بھی نہیں ملی اور اس سلسلے میں پولیس چوکی سنگلدان میں ایک کیس بھی درج کروایا ۔مالک سومو نے عوام سے التجاء کی ہے اگر کسی کو اس نمبر کی گاڑی ملی تو اس نمبرپر7051339637پر رابط کر کے معقول انعام دیا جائے گا۔