گول//گول میں گرین ویلی پبلک سکول کی جانب سے یوم والدین کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں والدین نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مقررین نے والدین کی عظمت اور والدین کی خدمت پر بھر پور روشنی ڈالی ۔ مقررین نے کہا کہ والدین اور استاد یہ دونوں طاقتیں بچوں کی کامیابی کے لئے کافی اہم ہیں اور اگر ایک بھی طاقت کمزور ہو جائے تو بچہ کمزور ہو جائے گا اور بچوں کی راہنمائی کمزور پڑ جائے گی اور مستقبل تاریک بنتا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی رہنمائی کے لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اساتذہ پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ بچوں کو گھر میں بھی تعلیم پر نظر رکھیں تا کہ بچہ بہتر تعلیم کی طرف گامزن ہوں ۔ اس موقعہ پر گرین ویلی پبلک سکول کے چیرمین حفیظ الرحمان نے کہا کہ Covid-19کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر کافی منفی اثر پڑا ہے کیونکہ مکمل طو رپر سکول بند رہے ، بچوں کی پڑھائی گھر میں بھی نہ ہو سکی جس وجہ سے اب ہمیں چاہئے کہ بچوں کی پڑھائی کا جو نقصان ہوا ہے اُس کی بھر پائی کیسے ہو اس کے لئے والدین اور اساتذہ کو آپسی تال میل کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں پر سرکار کی طرف سے بھی کڑنظر رکھی جا رہی ہے اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ ضابطے کے تحت بچوں کی پڑھائی کو جاری رکھیں اور سکول کے علاوہ گھروں میں بھی بچوں کی پڑھائی پر سخت دھیان دیں تا کہ گزشتہ سالوں میں جو بچوں کی پڑھائی کا نقصان ہوا اس کا مداواہو سکے ۔ انہوں نے آخر پر پروگرام میں آئے تمام والدین کا شکریہ ادا کیا ۔
گول:گرین ویلی پبلک سکول کی جانب سے یوم ِ والدین کا انعقاد
