زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن کے گراٹ موڑ مکجی سڑ ک جو کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرد ہے جو گگر سولہ ، داڑم ، سلبلہ ، چڑون وغیرہ علاقوں کو ملاتی ہے لیکن ایک سال سے اس سڑک کو کھود کر رکھا ہے جس وجہ سے یہاں پر چلنا محال بنا ہوا ہے ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے گنڈی گگر سولہ کے سابق سرپنچ عطا محمد شاہ نے بتایا کہ یہ سڑک گراٹ موڑ سے مکجی ، داڑ م ، گگر سولہ ، چڑون و سلبلہ کے علاوہ بہت سارے علاقوں کو ملاتی ہے لیکن اس کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سڑک ایک کھنڈر کی شکل اختیار کر گئی ہے یہاں پر چلنا کافی محال ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ایک طرف سے ایک نہر بنا رکھی ہے جو اس سڑک کو تباہ کر دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک ضلع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن گول صدر مقام کو بھی ان علاقوں کو ملاتی ہے اور اتنی اہم سڑک اتنی سالوں سے خستہ ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور زمینی سطح پر عوامی مشکلات کو دور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے ڈ ی ڈی سی چیر پرسن ضلع رام بن ڈاکٹر شمشادہ شان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سڑک کی حالت کو بہتر بنانے میں کلیدی رول ادا کریں تا کہ یہاں کی عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔