منجا کوٹ //محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران نے ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل منجا کوٹ میں گولڈن کارڈ بنانے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس عمل کو جلدازجلد مکمل کر کے عوام کو سہولیات دستیاب کروائی جائیں ۔محکمہ کے زونل ایجوکیشن آفیسر منجا کوٹ نے ملازمین کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ جن ملازمین کے زیر تحت لوگوں کے گولڈن کارڈ نہیں بنے ان کی ستمبر کی تنخواہ روک دی جائے گی ۔آفیسر موصوف نے اپنے بیان میں ملازمین کو متحرک کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر لوگوں کے گولڈن کارڈ بنائیں تاکہ عوام مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی سکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں ۔