زاہد بشیر
گول//اپر دلواہ کے کئی سیاسی لوگوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے لوگ صرف زبانی خرچہ کرتے ہیں جبکہ زمینی سطح پر اُن کا کوئی رول نہیں ہے ۔جن لوگوں نے این سی میں شمولیت کی ان میں عبدالمجید میر دلواہ بلاک نائب صدر کانگریس ، غلام محمد نجار بلاک صدر کانگریس او بی سی ،عبدالرشید نجار ،چوہدری عباس بی جے پی حلقہ صدر ، محمد صابر بی جے پی ،علی محمد ودیگر ان نے نیشنل کانفرنس میں ڈی ڈی سی چیر پرسن ڈاکٹر شمشادہ شان کی سربراہی میں این سی میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ ہم کسی دبائو کے تحت نہیں بلکہ این سی کی پالیسیوں اور تعمیر و ترقی کے کاموں سے متاثر ہو کر این سی میں شمولیت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی منصوبے ہیں اور جن منصوبوں پر کام چل رہا ہے یہ تمام پچھلی سرکار کے ہیں کانگریس اور بی جے پی کے صرف دعوے ہیں او ر انہوں نے لوگوں کو کاغذی کاموں میں مصروف کر رکھا ہے اور تعمیرو ترقی کے نام ان کی فہرست میں نہیں بلکہ لوگو ں کو بھٹکانہ ان کا کام ہے ۔