کٹھوعہ //گورنر کے صلاح کار کے کے شرما نے جمعہ کے روز کٹھعوہ میں زیر تعمیر گورنمنٹ میڈیکل کالج کا معاینہ کیا۔یہ کمپلیس 62 کنال اراضی پر مشتمل ہے،جس پر .139 کروٹڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔انہوں نے 20 کروڑ روپے کی لاگر سے میڈیکل کالج کے لئے چڈوال سے منگلور تک براستہ موری سڑک کی تعمیر کا بھی معاینہ کیا،جس میں اب تک 7.5 کلو میٹر حصہ پر 11 کروڑ اور 90 لاکھ روپے خرچ آگئے ہیں۔تعمیری کا موں کا معاینہ کرنے کے بعد صلاح کار نے عمالنے والی ایجنسیوں سے تعمری کی اکم میں معیاری میٹیریل استعمال کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے اس پروجیکٹ پر کام میں مزید سرعت لانے پر زور دیا،تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل بر وقت ہو سکے۔