جموں // گورو نانک دیو جی کا 550 واں پرکاش اُتسو منانے کےلئے ہفتہ کے روز یہاں گورو دوارہ شری گورو نانک دیو جی چاند نگر،لوئر گمٹ میںایک پر وقارمذہبی تقریب کااہتمام کیا گیا۔سماگم اکا ہتمام گورو نانک سیوا چیریٹبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل کے مکھیہ سیوا دار بھائی جگتار سنگھ نے زیر سرپرستی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت سنگھ جی اور ضلع گورو دوارہ پربندھک کمیٹی اور چیر مین ریاستی گورودوارہ پربندھک بورڈ ایس ترلوشن سنگھ وزیر کے تعاون سے کیا گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے سما گم میں شرکت کیاور اکال پورکھ واہی گورو سے آشیر واد حاصل کی۔پروگرام میں ریاست سے باہر کے پرچارک اور راگی جتھے بشمول بھائی لکھویندر سنگھ جی ،حضوری راگی سری دربار صاحب ، اور بھائی مہندر سنگھ جی ،حضوری راگی سری دربار صاحب نے شبدھ کیرتن پیش کئے اور گورو نانک دیو جی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور عقیدت مندوں سے عظیم گورو کی دکھائی ہوئی منفرد روحانی او رسماجی ،مساوات ،شفقت اور محبت کی راہ پر چلنے کی تلقین کی۔شرومنی گورو دوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر کے صدر ایس گوبند سنگھ لونگوال نے اپنے خطاب میں گورو نانک سیوا سمتی چیریٹیبل ٹرسٹ کی کی جانب سے ایسا دلکش پروگرام منعقد کرنے کےلئے نبھائے جا رہے رول کی ستائش کی۔اسکے علاوہ متعدد راگی جتھوں اور پرچارکوں بشمول سکھ گورودوارہ منیجمنٹ کمیٹی دہلی کے صدر ایس مہندر سنگھ سسرسا، ایس سکھرورش سنگھ جی،یس جسویندر سنگھ ،ایس راجندر سنگھ ، ایس نریندر سنگھ ،ایس گورویندر پال سنگھ نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ”کون بنے گا گورسکھ پیارا“ مقابلہ کے50 اعلی ٰ امیدواروں میں سے 25امید واروں کو فی کس 10,000/ روپے کی نقد انعام دی گئی۔دیر رات گئے دو اعلیٰ فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جنھیں دو آلٹو کاریںاور دیگر چھ امید واروں کو لاکھوں روپے کی نقد انعام دئے جائیں گے جسے پئیکس آٹو کے ایم ڈی ایس بلدیو سنگھ سپانسرکر رہے ہیں۔