جموں//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں کی اِنٹرنل کوالٹی ایشورینس سیل ( آئی کیو اے سی) ٹیم نے جنوری۔ جولائی 2021ءکے سیشن کا نیوز لیلٹر جاری کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور نے نیوز لیٹر کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ۔ڈاکٹر جیوتی پریشار ، ڈاکٹر مندیپ سنگھ ، پروفیسر شالینی رانا، پروفیسر ونئے لتا نے پرنسپل کو نیوز لیٹر پیش کیا۔اِس موقعہ پر ایم ایڈ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر راجندر کور کے زیر اہتمام شجرکاری مہم بھی منعقدکی گئی۔ڈی ایف او شیو تا شرما کو بھی شجرکاری مہم کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔ محکمہ سوشل فارسٹری نے کالج کو کئی سدا بہار پودے عطیہ میں دئیے۔اِس موقعہ پر موجودہ فیکلٹی ممبران پروفیسر سی ایل شیوہ گوترہ ، پروفیسر ستیشن شرما، پروفیسر کے کے منگوترہ ، پروفیسر سریتا ڈوگراہ ، پروفیسر انورادھا چودھری ، پروفیسر منسی شرما ، پروفیسر ونئے لتا ، ڈاکٹر انورادھا سیٹھ ، ڈاکٹر طاہرہ شاہ ، پروفیسر رمضان علی ، پروفیسر دیپ کمار نگوترا ، پروفیسر شاپیا، پروفیسر سیما ، پروفیسر شبھرا جموال ، پروفیسر نیرج ،ڈاکٹرمنی شرما، پرنسپل جی ڈی سی بھگوتی نگر موجود تھے ۔ اِس موقعہ پرمہمان خصوصی نے کالج عملہ اور پرنسپل کو اس کی تمام کامیابی پر مبارک باد دی۔شویتا شرما نے محکمہ طرف سے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ شکریہ کی تحریک پروفیسر ونئے لتا نے پیش کی۔
گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں نے نیوز لیٹر جاری کیا
