کٹھوعہ// گورنمنت ڈگری کالج وومن کٹھوعہ نے اپنا سالانہ دن و تقسیم انعامات کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منائی۔ اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل اُسا رام شرما بطور مہمان خصوصی اور سابقہ پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے اس موقعہپر کالج انتظامیہ کی جانب سے تیار شدہ سالانہ خبر نامہ جاری کیا گیا جس میں سال بھر کی تعلیمی و غیر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا ۔ کالج کے شعبہ اُردو کے صدر ڈاکٹر یش پال شرما کی ترتیب دی ہوئی کتاب بعنوان ، کرشن چندر کی افسانہ نگار کی اہمیت و افادیت کا بھی اجراء کیاگیا۔ جوکہ 23مارچ2019 کو ایک روز قومی سیمنیار کے موقعہ پر پڑھے گئے مقالات پر مبنی ہے جس میںریاست و بیرون ریاست سے اساتذہ و اسکالر نے شرکت فرمائی تھی اور تقریباً ایک درجن سے زیادہ مضامین پر مبنی کتاب کرشن چندر کی شخصیت ، زندگی اور خاص کر افسانہ نگاری کی اہمیت و افادیت کو واضح کرتی ہے اس کتاب میں پروفیسر اسد اللہ ، ڈاکٹر مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر محمد عاظم ، ڈاکٹر محمد مقیم ، ڈاکٹر کرن ،ڈاکٹر عرفان ، غلام نبی کے علاوہ ڈاکٹر مشتیاق عالم قادی صاحب کا صدارتی خطبہ و ڈاکٹر عبدالرشد بھی شامل ہے پروفیسر شہاب عنایت ملک نے اِس کتاب پر تحریر دیا ہے۔ ڈاکٹر یش پال شرما نے اس کتا بک ونہایت ہی خوبصورتی سے قلم بند کیاہے۔ یہ سیمنار قومی کونسل برائے فروغاُردو کے مالی سے منعقد کیاگیا تھا۔ اس موقعہ پرپرنسپل و مہمان خصوصی نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور ڈاکٹر یش پال شرما کو مبارک باد پیش کی اِس کے علاوہ اُنہوں ے سال بھر کی اکیڈمک و نان اکیڈمک کارکردگی کا اظہار کیا۔ طالبات نے اس موقعہ پرثقافتی و تہذیبی پروگرام پیش کیا۔ کٹھوعہ شہر کی علمی و ادب نواز شخصیات کے علاوہ معزز شہری حضرات نے شرکت فرمائی اور کالج کی کارکردی کو سراہا ان میں پروفیسر رام کرشن شرما پروفیسر رام مورتی شرما ، پروفیسر دھیان سنگھ ، پروفیسر سروپ چندر ،پروفیرو تیتر سنگھ، پروفیسر اے کے ملہوترہ، پروفیسر جنک سنگھ کے ساتھ ساتھ ہیرا نگر کالج کے پرنپسل پروفیسر تلک راج شرما پروفیسر آر ایس جموال ، پرنسپل ڈگری کالج بسوہلی ، پروفیسر جگل کشور شرما پرنسپل بلاور کالج کا خاص طور پر شریک ہرے ۔ ڈاکٹر یش پال شرما نے مہمانوں کا استقبال کیا او رڈاکٹر گوتم سنگھ نے شکریہ ادا کیا۔ ہونہار طالبات کو انعامات و ٹرافی وغیرہ سے نوازہ گیا ۔ڈاکٹر کلوندر کور نے بھی اپنے تجربات و حاظرین کے ساتھ ساتھ خاسی تعداد میںطالبات ، کالج کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ دیگر کالجوں کے اساتذہ صاحبان پروگرام میں موجود رہے۔