گورنر کے مشیروں کوتفویض محکمہ جات میں رد و بدل

 جموں//ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے مشیروں کو تفویض کئے گئے محکمہ جات میں رد و بدل کیاہے ۔اس سلسلے میں جاری حکمنامے کے مطابق ایڈوائزر وجے کمار کو داخلہ امور، جنگلات و ماحولیات، صحت و طبی تعلیم ، یوتھ سروسز وسپورٹس ، ہسپٹلٹی و پروٹوکول ، سیول ایویشن ، ایسٹیٹس اور انفارمیشن محکمہ سونپے گئے ہیں جبکہ ایڈوائزر خورشید گنائی کو محکمہ سکول ایجوکیشن ، اعلیٰ تعلیم، حج و اوقاف ، ٹیکنکل ایجوکیشن ، فلوریکلچر، کواپریٹو، سیاحت، کلچر، سوشل ویلفیئر، لیبر و ایمپلائمنٹ ، خوراک ،شہری رسدات و امور صارفین ، قبائلی امور اور اے آر آئی و ٹریننگ محکمہ جات تفویض کئے گئے ہیں ۔ ایڈوائزر کیول کمار شرما کو تعمیرات عامہ ، پی ایچ ای ، ایریگیشن و فلڈ کنٹرول ، خزانہ، مکانات و شہری ترقی ، سائنس و ٹیکنالوجی ، پلاننگ و ڈیولپمنٹ و مانیٹرننگ جبکہ نئے ایڈوائزر کے سکندن انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انڈسٹری و کامرس، ٹرانسپورٹ، اینمل ہسبنڈری، شیپ ہسبنڈری، قانون و پارلیمانی امور، دیہی ترقی و پنچایتی راج ، مال ، لداخ امور، ڈیزاسٹر مینجمنٹ،ریلیف ،بازآبادکاری و تعمیر نو، زراعت ، ہارٹیکلچر و الیکشن محکمہ جات کی نگرانی سونپی گئی ہے ۔