سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل جے اینڈ کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سونہ وار سری نگر میں ملاقی ہوئے ۔وادی کے مختلف علاقوں سے آئے 30سے زائد وفود اور کئی افراد نے اپنے مسائل مشیر موصوف کی نوٹس میں لا کر ان کا حل طلب کیا۔جن وفود نے اپنے مطالبات کے کے شرما کے سامنے رکھے ان میں سول سوسائٹی رفیع آباد، کشمیر یوتھ انٹرپرینورس فیڈریشن ، نیشنل یوتھ کارپس ، کنٹریکٹرس ایسو سی ایشن گاندربل، لِنک ورکرس آف این ایچ ایم ،پیس ورکرس یونین جے کے پی سی سی ،ہمدانیہ کالونی بمنہ کے علاوہ گلاب باغ ، لال بازار، نارہ بل ،پالہ پورہ اور دیگر علاقوں سے آئے وفود شامل ہیں۔لوگوں اور وفود نے جو مطالبات مشیر کی نوٹس میں لائے ان کا تعلق بجلی اور پانی سپلائی کے علاوہ سڑکوں اور ڈرینوں کی تعمیر و تجدید سے تھا۔اس موقعہ پر گورنر نے سبھی وفود اور افراد کے مطالبات غور سے سننے کے بعد ان پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔