سرینگر//گورنر این این ووہرا نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں زیڈ موڑ اور زوجیلہ ٹنل پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے نیشنل ہائی ویز اور آئی ڈی سی لمٹیڈ کی طرف سے چلائے جا رہے چند بڑے سڑک پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل سنہا نے اس موقعہ پر ایک پرذنٹیشن کے دوران زیڈ موڑ ٹنل پروجیکٹ کا خاکہ پیش کیا ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زیڈ موڑ ٹنل سرینگر ۔ لیہہ شاہراہ پر اپریل 2020 تک مکمل ہونے کی اُمید ہے ۔ یہ ٹنل سرینگر ، کرگل اور لیہہ کے درمیان سال بھر سڑک کا رابطہ جاری رکھنے میں کار آمد ثابت ہو گا اور تین گھنٹے کا سفر 15 منٹ کا سفر بن جائے گا ۔ اس ٹنل پر کام مئی 2018 میں شروع کیا گیا تھا اور مئی 2025 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ گورنر نے اس موقعہ پر ان ٹنلوں میں مجوزہ ونٹی لیشن و دیگر سہولیات پر غور و خوض کیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گاندر بل کو ہدایت دی کہ وہ طبی سہولیات قائم کرنے کیلئے مقامات کو حتمی شکل دیں ۔ انہوں نے چیف انجینئر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ان دونوں ٹنلوں میں بلا خلل بجلی فراہم کرنے کیلئے فوری طور ڈی پی آر تیار کریں ۔ میٹنگ میں زوجیلہ ٹنل کے مغربی پورٹل کیلئے رابطہ سڑک کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ جموں ۔ اکھنور قومی شاہراہ کو چار گلیاروں والی شاہراہ کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ گورنر نے مشیر خورشید گنائی کو متعلقہ سائیٹوں پر جانے اور بذاتِ خود تمام معاملات کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی ۔ گورنر نے کمشنر ریونیو اور کمشنر جنگلات کو ہدایت دی کہ وہ حصولِ اراضی و دیگر معاملات کو حل کرنے کو یقینی بنائیں ۔ گورنر نے چنینی ۔ سدھ مہا دیو ۔ گوہا ۔ کھلینی ۔ کشتواڑ ۔ سمتھن پاس ۔ کھنہ بل سیکشن این ایچ 244 کے مجوزہ شاہراہوں کا بھی جائیزہ لیا اور اس سلسلے میں حصولِ اراضی و دیگر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ گورنر نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ ٹنل پروجیکٹوں میں کام کر رہے عملے کیلئے سلامتی کے انتظامات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کریں ۔
محبوبہ مفتی گورنر سے ملاقی
نیوز ڈیسک
سرینگر//پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ گورنر نے محبوبہ مفتی کے ساتھ آنے والے میونسپلٹی اور پنچایت کے انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے محبوبہ مفتی پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کرنے کیلئے تمام تر کوششیں انجام دیں ۔ محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ اور اُن کی جماعت متعلقہ انتخابات منعقد کرنے اور ان انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ گورنر اور محبوبہ مفتی نے ریاست کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق کئی دیگر معاملات پر بھی غور و خوض کیا ۔