جموں// گورنر ستیہ پال ملک نے سول اور سینٹرل پولیس فورسز کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ میں امن و قانون و دیگر سیکورٹی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔گورنر نے پلوامہ کے سرنو علاقے میںجنگجو مخالف آپریشن کے دوران قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جس میں سات شہری جاں بحق ہوئے ۔میٹنگ میں گورنر کے مشیر کے وِجے کمار ، چیف سیکرٹر ی بی و ی آر سبھرامنیم ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹر ی امنگ نرولہ ،پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، آئی جی پی جموں ایس ڈی ایس جموال ،ریاستی و سینٹرل پولیس فورسز کے افسران موجود تھے جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ، اے ڈی جی پی امن و قانون منیر احمد خان ، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی ، آئی سی سی آر پی ایف رو ی دیپ سنگھ سہائی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔گورنر نے ایسے آپریشنوں کے دوران عوام دوست اقدامات اٹھانے کے لئے کہا۔ شہری ہلاکتوں پر دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے گورنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان علاقوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں جہاں ملی ٹنسی مخالف آپریشن جاری ہوں۔گورنر نے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو ہدایت د ی کہ وہ پلوامہ واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائیں۔ گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے شہری ہلاکتوں پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔کے وِجے کمار نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکورٹی فورسز اور سول سوسائٹی کے ساتھ اِن حالات کا پتہ لگانے کے لئے جڑے ہوئے ہیںجن کی وجہ سے چند قیمتیں جانیں تلف ہوئیں۔