جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے سابق وزیرا علیٰ مفتی محمد سعید کو اُن کی تیسری برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغا م میں گورنر نے مفتی محمد سعید کوایک باصلاحیت سیاسی لیڈر قرار دیا جنہوں نے ریاست جموں وکشمیر کو ایک ترقی یافتہ اور ایک خوشحال ریاست بنانے کا عہد کیا تھا ۔گورنر جو مرحوم مفتی محمد سعید کو عرصہ داز سے جانتے تھے ،نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے اپنی پوری سیاسی زندگی کے دوران طرح طرح کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سماج کے پچھڑے اور کمزور طبقوں کی بہبودی اور اُنہیں استحکام بخشنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں انجام دیں۔