گورنر سے کئی وفود ملاقی

جموں// چناب ویلی پاور پروجیکٹ اور پکل ڈُول پن بجلی پروجیکٹ کشتواڑ سے متاثرہ کنبوں کا ایک وفد یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔وفد نے گورنر کو پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چناب ویلی پاور پروجیکٹ میں بھرتی میں ریزرویشن دینے کی استدعا کی۔وفد نے گورنر کو دیگر درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سی وی پی پی ایل لوکیش دت جھا، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولا،ڈائریکٹر بورڈ آف سی وی پی پی ایل ہردیش کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ادھر چیئرمین برائے بیکورڈ کلاسز جیت لال گُپتا نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔چیئرمین نے گورنر کو کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے گورنر کو کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی کئی سفارشات کو منظور کرنے کے لئے گورنر کا شکریہ ادا کیا جن کا مقصد پچھڑے طبقوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔