گورنر سے ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ ملاقی

جموں//بریگیڈیئر ( ر) ہرچرن سنگھ ، ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔اِس دوران اُنہوں نے گورنر کو راجیہ سینک بورڈ کے کام کاج اور دیگر اِنتظامی امور کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے 2018ء میں بورڈ کی سالانہ میٹنگ کے دوران زیر بحث لائے گئے مختلف نکات کی عمل آوری کے بارے میں بھی گورنر کو جانکاری دی۔