گورنرووہرا نے صدرجمہوریہ کو ریاستی معاملات سے آگاہ کیا

 جموں// گورنر این این ووہرا نے ریاست سے متعلق تمام ضروری معاملات کے بارے میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو مطلع کیا۔ گورنر نے صدر جمہوریہ کو بیرونی سیکورٹی صورتحال ، اندرونی سیکورٹی ماحول ، سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق سکیموں اور پروگراموں کی صورتحال ، انتظامی نظام کی کارکردگی ، رشوت ستانی کے بڑھتے ہوئے وارِدات ، سوشل میڈیا کے اثرات اور سکولی تعلیم و طبی سیکٹروں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔گورنر نے راشٹر پتی کو ریاست میں اعلیٰ تعلیم اور یونیورسٹیوں کی کارکردگی سے متعلق معاملات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔