جموں // ریاست کے پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے گورنر انتظامیہ کی جانب سے ریزرویشن دینے کے فیصلہ کی تمام سیاسی تنظیموں نے سراہنا کی ہے۔ ایک پریس بیان میں سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست میں پہاڑی طبقہ کے لوگوں کے لئے ریزرویشن کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے طبقہ کو ریزرویشن دینے پر پہاڑی طبقہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ریاستی گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار نے گزشتہ سال ماہ فروری میں لیا تھا۔ا نہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی پی نے طبقہ کی اقتصادی ،سماجی حالت کے مد نظر یہ فیصلہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے طبقہ کی اقتصادی حالت ، تعلیم و تمدنی فروغ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی ریاست کے تمام طبقوں کی بااختیاری کی متمنی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابقہ وزیر سید مشتاق شاہ بخاری اور سینئر لیڈر ٹھاکور رچھپال سنگھ نے بھی پہاڑی طبقہ کے حق میں ریزرویشن دینے کے فیصلہ کی سراہنا کی ہے۔گورنر ستیہ پال ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان لیڈروں نے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نینشل کانفرنس کی سربراہی والی سراکر نے اس بل کو پیش کیا تھا ،جسے قانون ساز اسمبلی نے 2014میں پاس کیا تھا ۔ ان لیڈروں نے کہا ہے کہ این سے نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کیا ہے خصوصاً کمزورطبقہ کے لئے۔پیوپلز کانفرنس پارٹی کے چیر مین سجاد غنی لون نے بھی پہاڑی ریزرویشن بل پاس کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا طبقہ کے ساتھ دہائیوں کی ناانصافی کے بعد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی روکاوٹوں کی وجہ سے طبقہ کو اس حق سے محروم رکھا گیا تھا،جس کے وہ حقیقی طور سے مستحق تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بل پاس ہونے کے بعد وہ ذاتی طور سے مطمئن ہیںاور طبقہ کے ممبران کو مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طبقہ ریاست کے تمام شعبوں میں اپنا کرادار نبھائیں گے۔