گوردوارہ مہنت صاحب میں اجلاس منعقد،

پونچھ//گوردوارہ مہنت صاحب کے صدر انمول سنگھ کی زیر صدارت کمیٹی ممبران کاتعمیراتی کاموں کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔نائب صدر جی ایم ایس ڈی وائی ایس پی امریک سنگھ جنرل سیکی بلبیر سنگھ ، کیشیئر پروین سنگھ، خزان سنگھ ، مہیندر سنگھ ، سریندر سنگھ بٹٹا ، چرنجیت سنگھ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اس دوران گوردوارہ مہنت صاحب کی انتظامی کمیٹی نے تعمیر سے متعلق مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر انول سنگھ نے کہا کہ عقیدتمندوںکے تعاون سے تعمیرات کے لئے اب تک ڈیڑھ کروڑ روپئے کا کام ہوچکا ہے اور امید ہے کہ عوام اسی طرح اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ گردوارہ صاحب کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے کمیٹی نے کئی اہم فیصلے 
لئے، تمام ممبران نے یقین دلایا کہ وہ کام کو مکمل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کریں گے تاکہ جلد از جلد کام مکمل کیا جاسکے۔