سرینگر// ویری ناگ کی ایک گوجر بستی کپرن ہالن گزشتہ 20روز سے بجلی سپلائی سے محرو م ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں لاک ڈائون کی وجہ سے 24گھنٹے گھروں میں ہی بیٹھنا پڑتا ہے اور بجلی سپلائی کے بغیر بہت مشکلات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے بستی میں بجلی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔