جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے ضلع سانبہ کے گروال گائوں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا بنیادی مقصد سماج کے کمزور طبقوں ، خواتین ، نوجوانوں اور کسانوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانا ہے ۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے وزیر کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔لوگوں نے سڑک پر تار کول بچھانے و دیگر کئی اہم مطالبات وزیر موصوف کے سامنے رکھے۔ وزیر نے لوگوں کی شکایات بغور سنے اور انہیں یقین دلایاکہ حکومت ان کی تمام جائزہ مطالبات کو پورا کرے گی۔انہوں نے چند ایک معاملات میں موقعہ پر ہی لوگوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر نے علاقے میں مختلف سکیموں کے تحت کئی التوأ میں پڑے کاموں کا معائینہ کیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ افرادی و مشینری قوت بروئے کا ر لا کر ان کاموں کو مکمل کریں تاکہ مقامی لوگوں کو ان سکیموں سے فائدہ حاصل ہو۔