کنگن// گنڈ کنگن میں گذشتہ روزپیش آئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ٹریکٹر ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔تفصیلات کے مطابق گنڈ کنگن میںگذشتہ روز ایک ٹریکٹرزیر نمبر 4342,JK16A سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور 20سالہ ریاض احمد بٹ،ولد منظور احمد بٹ ساکن فراؤ گنڈ، مظفر احمد لون ولد غلام محی الدین لون ساکن کلو محلہ گنڈ شدید ذخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جس کے بعد ڈاکٹروں دونوں زخمیوں کوسب ڈسٹرک کنگن منتقل کیا تاہم ٹریکٹر ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ مظفر احمد لون کو سکمز منتقل کیا گیا جہاں پراس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ گنڈ پولیس نے اس حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔