سرینگر //کرناہ کے گنڈی گجراں علاقے میں بدھ کی شام ایک مکان پر پسی گرنے کی وجہ سے نقصان پہنچا تاہم مکان میں موجود افراد بال بال بچ گئے ۔پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرناہ کے گنڈی گجراں پتی کلس گائوں میں اچانک پسی گر آئی جس کے نتیجے میں شکیل احمد سولن ولد عبدالرحمان سولن کے مکان کو نقصان پہنچا ۔ سرپنچ گنڈ ی گجران نے بتایا کہ مکان میں موجود افراد بال بال بچ گئے۔انہوں نے متاثر ہ کنبہ کی مالی امداد کا مطالبہ کیا۔