گندوہ پولیس نے 54 کوئنٹل راشن کی ضبط | ڈیلر پر کالابازاری کا الزام، معاملہ درج، تحقیقاتی عمل شروع :ایس ایچ او

ڈوڈہ //گندوہ پولیس نے ایک ڈیلر کی طرف سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے 54 کوئنٹل راشن کو ضبط کر کے ایف آئی آر درج کی ہے۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گندوہ وکرم سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بھلیسہ طوائی مارکیٹ چنگا میں ایک نجی عمارت سے چاول کے 87 بیگ و گندم کی اکیس بوریاں ضبط کیں ہیں۔ایس ایچ او وکرم سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بشیر احمد ولد عبد الرحمن وانی ساکنہ صوتی ڈوڈواڑ نامی ایک ڈیلر نے چانٹی گاؤں کا 54 کوئنٹل راشن غیر قانونی طور پر ایک دوکان میں رکھا تھا جہاں سے وہ راشن کی کالابازاری کرکے مہنگے داموں غریب عوام کو راشن فروخت کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس تھانہ گندوہ میں ایف آئی آر زیر نمبری 59/2021زیر دفعہ 409 IPC 3/7ای سی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔یہ کاروائی انچارج ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم و ایس ڈی پی او شہزادہ کبیر متو کی زیرنگرانی انجام دی گئی۔