اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔اطلاعات کے مطابق پیر کو دوپہر ڈھائی بجے کے قریب گندوہ جائی سڑک پر ایک آٹو رکشا درائی کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔اس کی شناخت محمد اظہر ولد محمد رمضان بٹ ساکنہ چنگا کے طور پر ہوئی۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی حادثہ کا شکار ہوئے نوجوان کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔