کپوارہ+بارہمولہ//سب ضلع ہندوار ہ کے گنا پورہ لنگیٹ میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ماہ رمضان کے مقدس ایام میں لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگو ں نے منگل کی صبح سڑکو ں پر نکل کر ہندوارہ بارہ مولہ شاہراہ پر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زور دار احتجاج کیا جس کے دوران سڑک پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل متا ثر ہوئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گنا پورہ ،لوکی پورہ اور ملہ باغ علاقوں کو لنگیٹ کے ریزور وائر سے پانی کی سپلائی فراہم ہوتی ہے تاہم یہ سکیم مکمل طور ناکام ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں ہو تا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ واٹر سپلائی سکیم کی خستہ حالی کے سبب لوگ ندی نالو ں سے پینے کا پانی حاصل کرتے تھے لیکن اب لوگو ں نے ان نا لو ں کا پانی کھیتی با ڈی کے لئے استعمال کرنا شروع کیا جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بو ند کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوںنے مطالبہ کہ اس سکیم کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو صاف پانی فراہم ہو اور جب تک اس سکیم کو ٹھیک کیا جائے تب تک لوگو ں کو ٹینکرو ں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے ۔ضلع بارہمولہ کے بیشتر علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں لوگوں کو اس مقدس مہینے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکاہے۔لوگوں کے مطابق کئی علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیمیں بیکارپڑی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کوندی نالوںکاگندہ پینے کا پانی پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔نارواو بارہمولہ کے کئی دیہات جن میں شیری ، ہون ،بدمولہ ، زم زم پورہ ،گانٹہ مولہ ،گلستان ،آڈورہ اور ملپورہ کے علاوہ کئی دیہات میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتا یا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ نے علاقے میں کئی برس قبل کئی واٹر سپلائی اسکیموں کا کام شروع کیا تھا لیکن وہ ابھی نامکمل ہیںجس کی وجہ سے لوگوں کو افطار و سحری کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کاوسہ ٹنگمرگ میں بھی گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی کی قلت ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ وانی گام پٹن میںپینے کے پانی کا کہیں کوئی نام ونشان نہیں ہے جس کے وجہ سے لوگوںکو پینے کا پانی حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ ادھرسر حدی قصبہ اوڑی کے سلام آباد علاقے کے لوگ بھی گزشتہ کئی روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سحری و افطار کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میںجلد از جلد پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔